رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت امام ھشتم علی ابن موسی الرضا علیھما السلام کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید ابراهیم رئیسی نے آج ۲۲ بہمن مطابق ۱۱ فروری کی ریلی میں شرکت کے دوران، ریلی میں موجود جمع غفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا : آپ عوام کی اس ریلی موجودگی ، انقلابی ناروں کی حمایت اور انقلاب کی بنیادوں و مقاصد کی حمایت ہے ۔
حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی نے یوم الله ۲۲ بہمن کو الھی قدرت کا مظھر جانا اور کہا: ۲۲ بہمن سن ۱۳۵۷ ھجری شمسی باطل طاقتوں کی نابودی ، حق کی حاکمیت اعلان ، نبی مکرم(ص) کی بعثت کا دن ، حضرت عیسی(س) کی ملحدوں پر پیروزی کا روز ، حضرت موسی(س) کی فروعون کے مقابل کامیابی کا دن اور حضرت ابراھیم(س) کی نمرودیوں کے برابر پیروزی کا روز ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کی بنیاد حق کی پائیداری اور ثبات پر ہے کہا: دنیا کو باطل پسند نہیں ہے جیسا کہ انسان کے بدن کو زھر پسند نہیں ہے اگر چہ کچھ گھنٹے باطل اپنی قدرت دیکھاتا ہے مگر حق پائدار و دائمی ہے ۔
انہوں نے الهی برکتوں کا نزول انسان اور انسانیت کی حیات کا سبب جانا اور کہا: ایمان اور ولایت الهی کے وسیلہ حق کی حفاظت ہوگی ، جیسا کہ ۸ سالہ دفاع مقدس کے زمانے میں ملک کا ایک ایک بالشت دشمن کے ہاتھوں سے آزاد کرالیا اور دشمن پر پیروز ہوئے اسی طرح الھی ولایت کے تصدق میں مدافعان حرم نے قیام کیا ، حرم کا دفاع کیا اور پیروز ہوئے ۔
حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی نے بیان کیا: حق و دین کے مدافع جو اپنی تمام چیزوں سے گزر جاتے ہیں وہ ھرگز سستی کا شکار نہیں ہوتے ، انقلاب کی 40 سال کی مدت میں ملت ایران ھرگز سستی اور کمزوری کا شکار نہ ہوئی ، تمام مشکلات اور تحریکیوں کے مقابل جس کا بزرگ ترین لیڈر جنایت کارامریکا ہے ڈٹی رہی ۔
حجت الاسلام و المسلمین رئیسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پختگی اور نشاط کا دوران ہے کہا: انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ اس کے بوڑھے ہونے اور ٹھہرنے کے دوران نہیں ہے بلکہ اس کے نشاط اور پختگی کے دوران ہیں ، اس دوران میں ملت ایران ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہونچا کر رہے گی ۔
اسلامی جمھوریہ ایران دنیا کا مستقل ترین ملک
انہوں ںے مزید کہا: جیسا کہ لوگوں نے دین اسلام کی بنیادوں پر استوار استقلال ، آزادی اور جمھوریت چاہی تھی اسی طرح اس 40 سال کی مدت میں الھی احکامات کے خلاف ایک بھی مادہ تصویب نہ ہوا اور ملک کی عدالت سے کوئی بھی حکم، الھی احکامات کے خلاف صادر نہ ہوا ۔
حجت الاسلام و المسلمین رئیسی نے جوانوں کو ملک کا قومی سرمایہ بتایا اور کہا: آج دنیا اور علاقہ کوئی بھی اسلامی جمھوریہ کی عزت و طاقت و اعتبار کو منکر نہیں ہوسکتا ، اس عزت و اقتدار کا جو شھیدوں کے خون کی برکت اور جوان جو ملک کا عظیم سرمایہ ہیں، کے صدقہ میں ہے حفاظت کی جائے ۔
انہوں نے دشمن کے اقتصادی دباو کا مقصد اسلامی جمھوریہ ایران کو چوٹ پہونچانا بتایا اور کہا: ۸ سالہ جنگ کے دوران ، دشمن ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا ، میڈیا کے ذریعہ ہمیں نقصان پہونچانے کی کوشش کی مگر ہمارا کچھ نہ کرسکے ، اور آج میڈیا اور پابندوں کا مشترکہ حملہ کررہے ہیں تاکہ ہمیں مجبور کرسکیں مگر کامیاب نہ ہوں گے ۔
عزت و اقتدار اور استقامت، دشمن کو پیچھے ڈھکیلنے کا واحد راستہ ہے
حرم حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی نے دشمن کو پیچھے ڈھکیلنے کا واحد راستہ ، استقامت جانا اور کہا: تسلیم ہونے کی صورت میں دشمن عقب نشینی نہیں کرے گا اور ھرگز اپنی دشمنی سے ہاتھ نہیں کھینچے گا نیز آیات و روایات اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر ان کے وعدوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ۔/۹۸۸/ ن