‫‫کیٹیگری‬ :
25 February 2019 - 13:33
News ID: 439848
فونت
دوست محمد کھوسہ:
سابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کو برداشت نہیں کرتا تو پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور شہید ذوالفقار علی کی کاوشوں سے ایٹمی طاقت بنا اسکو کیسے برداشت کرے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ  2005ء میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی، پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت و خونریزی کو کیسے نظر انداز کرسکتا ہے، اسرائیل فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں کو برداشت نہیں کرتا تو پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی کی کاوشوں سے ایٹمی طاقت بنا اس ایٹمی طاقت والے پاکستان کو اسرائیل کیسے برداشت کرے گا، اسرائیل تمام عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے، پرویز مشرف کے حالیہ بیان پر فوری طور پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کر کے پاکستان واپس لایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ایک طرف ہمسایہ ملک بھارت ہمارے خلاف من گھڑت پلوامہ ڈرامہ کا الزام لگا رہا ہے اور دوسری طرف سابق صدر جنرل پرویز مشرف پاکستانی عوام میں انتشار و انارکی پھیلانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں جب کہ بھارت امن کا راستہ استعمال کرے اور مذاکرات کی طرف آئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم ہو۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬