‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2019 - 12:07
News ID: 439926
فونت
 محترمہ زہرا نقوی :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا سورة الکوثر کی تفسیر ہیں اور آپ کی شان و فضیلت لیلة القدر کی مانند ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شعبہ خواتین ضلع لاھور کا مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کے زیر سر پرستی عظیم الشان جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد ہوا ۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترنہ سیدہ زھرا نقوی نے ضلع لاھور شعبہ خواتیں کے زیر اہتمام جشن جناب سیدہؑ کے حوالے سے منعقدہ محفل میں بیان کیا : جناب فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا سورة الکوثر کی تفسیر ہیں اور آپ کی شان و فضیلت لیلة القدر کی مانند ہے ، جس کا ادراک ممکن نہیں، وہ ایسی ہستی ہیں جن کی عفت و طہارت اور عظمت و بلندی تک کسی کو رسائی حاصل نہیں ۔

 محترمہ زھرا نقوی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خواتین اگر باشعور و آگاہ ہوں تو معاشرہ اصلاح و فلاح کی طرف گامزن ہوتا ہے، کسی بھی عظیم ھدف کو حاصل کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا یقینی طور پر کرنا ہوتا ہے اور ایسے میں ہم خواتین کو سیرت فاطمی و زینبی کو مدنظر رکھتے ہوے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی۔

اس پر مسرت جشن سعید سے علامہ اقبال بہشتی  نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی کنیزوں کے لیے لازم ہے کہ وہ حجاب شرعی کی پابند ہوں اور دیگر کو بھی ترغیب و تشویق دلائیں ، مذہب اھلبیت ع کی پیروکار خواتین کا معاشرے میں کردار اتنا بلند ہونا چاہیے کہ دیکھنے والے پہچان جائیں کہ یہ جناب سیدہ س کی کنیزیں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دختر رسول اللہ حضرت زھرا سلام اللہ علیھا نے راہ خدا میں بے شمار قربانیاں دیں ، آپ کے در سے کوئ خالی ہاتھ نہ جاتا ، جو کچھ بھی آپ کے پاس ہوتا وہ رضاے خدا کی خاطر لٹا دیتیں حتی کہ جب دین اسلام کی بقا خطرے میں پڑی اور نبیؐ کے دین کو زک پہنچنے لگی تو آپؑ کی تمام اولاد نے اپنی اور اپنے کنبے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور پاکیزہ لہو سےدین کی جڑوں کو سیراب کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬