‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2019 - 22:52
News ID: 439947
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے حوزه علمیہ خواهران کو مبلغ خواتین کی تربیت پرخاص توجہ کرنے اور خصوصی سرمایہ کاری کی تاکید کی اور کہا: کبھی مبلغہ خواتین اس قدر اثر انداز ہوسکتی ہیں کہ مرد اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے حوزات علمیہ خواھران کے ذمہ داروں سے ملاقات میں مبلغات کی تربیت پر تاکید کی ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یاد دہانی کی: اس میں کوئی شک نہیں کہ انقلاب اسلامی ایران کی فراوان برکتیں رہی ہیں ، انقلاب سے پہلے بھی ایران میں لڑکیوں کے مدارس تھے مگر انقلاب کی پیروزی کے بعد کھلنے والے مدارس کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور دونوں قابل قیاس نہیں ہیں ۔

آیت الله جعفر سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حوزات علمیہ خواهران میں سے مبلغات کی تربیت ضروری ہے کہا: دینی تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیاں اپنے گھروں میں اور عورتوں سے مخصوص مساجد میں تبلیغ کریں ، کبھی مبلغہ خواتین اس قدر اثر انداز ہوسکتی ہیں کہ مرد اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوسکتا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: دینی طالبات کی تعلیم اور ان کی تدریس کا سسٹم اس طرح سے ہو کہ وہ عورتوں کے درمیان اثر انداز ہوسکیں ، ۱۰ پرسنٹ خواتین کو اجتھاد کے لئے اور ۹۰ پرسنٹ کو تبلیغ دین کے لئے تربیت کیا جائے ۔

اس مرجع تقلید نے آخر میں نشست میں موجود خواتین کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا: دینی طالبات کی اس طرح تعلیم دی جائے کہ اسکولوں میں بھی جاکر پڑھا سکیں ، میں بھی اپنی توانائی کے بقدر اپ کی مدد کرنے کو تیار ہوں ۔/۹۸۸/ ن

Comments
طلبیی
Iran (Islamic Republic of)
۰۹ March ۲۰۱۹ - ۲۳:۴۷
آپ کی سائٹ کی خبروں میں انسانی علوم پر میدان کے علماء کے مضامین اور خیالات پر سائنسی مضامین شائع کریں.
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬