‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2019 - 00:04
News ID: 439951
فونت
پاکستانی وزیراعظم اور ایرانی صدر جمھوریہ کی فون پر گفتگو؛
پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر جمھوریہ حسن روحانی کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں دھشت گردی کے کنٹرول ہر تاکید کی گئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ایران باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات کی جب کہ وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی اہمیت کو دہرایا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے جلد دورہ ایران کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیز میں رابطے مربوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کو ھندوستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے متعلق امور پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ صورتحال مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اور موجودہ حالات میں برادر ملک ایران کا کردار بہت اہم ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی قیادت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اصولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران 2 ہمسائے اور برادر ملک ہیں جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی قریبی تعلقات ہیں، ان تعلقات سے خطے میں استحکام اور معاشی ترقی مرکزی مقام رہے گا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬