09 March 2019 - 12:16
News ID: 439945
فونت
پاکستان اور ہندوستان نے اپنے سفیروں کو اسلام آباد اور نئی دہلی جانے کی اجازت دے دی ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہندوستانی سفیر اجے بساریہ آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پاکستانی سفیر سہیل محمود آج واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی جائیں گے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق اجے بساریہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود آج نئی دلی واپس جائیں گے۔

ہندوستانی ہائی کمشنر کو پلواما واقعہ کے اگلے روز 15 فروری کو نئی دہلی طلب کیا گیا تھا، کشیدگی میں اضافے پر پاکستان نے بھی 18 فروری کو اپنے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬