‫‫کیٹیگری‬ :
03 April 2019 - 17:27
News ID: 440092
فونت
کراچی پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ پر جاری صہیونی جارحیت اور شام کے علاقے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط اور امریکی یکطرفہ فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں کے عالمی یوم ارض فلسطین کے موقع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے حکومت پاکستان کی سابق مشیر ڈاکٹر عالیہ امام، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، کامران فاروق، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر علی ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ ق کے عبد الجلیل مروت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے علامہ مبشر حسن، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا قاری عثمان، مولانا عبدالکریم عابد، جمعیت اہلحدیث کے علامہ عبد الخالق فریدی، آئی ایس او کراچی کے ریحان عابدی، جماعت اسلامی یوتھ کے امتیاز پالاری، معروف مذہبی اسکالر فیصل عزیزی، معاذ نظامی چشتی، انجمن طلباء اسلام کے حافظ عمران مدنی اور صابر ابو مریم سمیت دیگر نے خطاب کیا  جبکہ اس موقع پر قاضی زاہد، وحید یونس، عمران شہزاد، انور بلوچ، عزیر قادری، طلحہ خان، مریم جاوید، علامہ فدا محمد، سلیم فاروقی، فلسطینی طلباء کے نمائندے محمد زیدان اور دیگر شریک تھے۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے غزہ پر جاری صہیونی جارحیت اور شام کے علاقے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی تسلط اور امریکی یکطرفہ فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ غزہ کو انسانی جیل بنا دیا گیا ہے، جہاں ہر طرف سے صہیونیوں نے محاصرہ کر رکھا ہے اور بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے سے قاصر ہیں۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬