03 April 2019 - 16:58
News ID: 440088
فونت
آیت‌ الله شیخ قاسم :
بحرین کے شیعہ رہنما آیت‌ الله شیخ قاسم نے منامہ تخلیقی کانفرنس میں صھیونیوں کی شرکت پر سخت رد عمل پیش کرتے ہوئے اسے ذلت اور شرم آور قرار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی لولو ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت‌ الله شیخ عیسی قاسم نے جو اس وقت سرزمین قم پہ تشریف فرما ہیں منامہ تخلیقی کانفرنس یں صھیونیوں کی شرکت پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس نشست میں صھیونیوں کی شرکت باعث افتخار نہیں بلکہ ذلت و رسوائی کی سمت ایک قدم ہے کہا: تعلقات بڑھانا در اصل اسرائیلی خوشنودی، امت مسلمہ کی اقدار کو فراموش کرنا اور اسرائیلی خواہشات کی تکمیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا:  مذکورہ اقدام اسرائیلی تقاضوں کو پورا کرنا اور اسلامی فرایض سے جان چھڑانا ہے۔

آیت‌ الله عیسی قاسم نے اس بات کی تاکید کہ عربی حکمرانوں کے ضمیر کو کیا ہوگیا ہے کہ خدا اور مومنین کے حوالے سے کسی قسم کا خوف اور احساس باقی نہیں رہا ہے ۔ 

قابل ذکرہے کہ Entrepreneurship تخلیقی کانفرنس نشست منامہ میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں صھیونیوں کے پچیس افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں اسرائیل کے وزیر اقتصاد «الی کوهن» بھی شامل ہیں۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬