عراق کے وزیر خارجہ نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدام پر اپنے پہلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم نےاپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ عراق، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے اور اس کا خیال ہے کہ اس طرح کی پالیسیوں سے علاقے میں مزید کشیدگی بڑھے گی۔
عراق کی حزب اللہ کے ترجمان نے بھی ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی واشنگٹن کی سازشوں کے مقابلے میں علاقے کی قوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے بھی اعلان کیا ہے کہ سپاہ کے خلاف امریکی صدر کے اس اقدام سے عراق کے کسی بھی مزاحمتی گروہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں ٹرمپ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی تھی۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے