کویٹہ پاکستان کے امام جمعہ نے سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام اور اقلیتوں کو شدید خطرات کے حوالے سےسعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکی غلامی میں سب کچھ کررہا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کویٹہ حجت الاسلام سید ہاشم موسوی نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سعودی عرب امریکی اور صھیونی اشارے پر سب کچھ کررہا ہے اور سعودی عرب میں عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی فرضی ملزمین کو اپنے دفاع کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب شیعہ مسلمانوں کے خلاف پھانسی کی سزا کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا خوفناک اور وحشیانہ عمل ہے اور افسوس ہوتا ہے کہ نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمی سب خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو دن قبل ایک ہی دن میں 37 شہریوں کے سرقلم کئے تھے جن میں 32 شیعہ تھے اور انہیں اپنے دفاع کا موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے