رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید اقتدار نقوی نے 28 اپریل کو ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اھتمام وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہونے کی خبر دی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی فضا پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مجلس وحدت مسلمین اسی سلسلے میں 28 اپریل کو ملتان میں ''وحدت اسلامی کانفرنس ''منعقد کروا رہی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں خصوصی طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی، ڈاکٹر صفدر ہاشمی، رائو محمد عارف رضوی، قاری محمد افضل سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دو روزہ تنظیمی کنونشن کا آغاز کل سے حیدریہ مسجد ملتان میں ہوگا، کنونشن میں جنوبی پنجاب بھر کے اضلاع کے قائدین شریک ہوں گے ۔
اُنہوں نے کہا کہ دوسرے دن صبح نو بجے انٹرا پارٹی الیکشن ہوگا، جس میں نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن