ملیحہ لودھی:
سلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں گھری خواتین کے خلاف تشدد پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے تنازعات میں گھری خواتین کی حفاظت کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشیدہ علاقوں میں جنسی تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ملیحہ لودھی سلامتی کونسل میں کشیدہ علاقوں میں گھری خواتین کے خلاف تشدد پر مباحثے سے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں میں دہشت اور خوف پھیلانے کے لیے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایسے سنگین جرائم سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کرنی ہوں گی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ متاثرہ خواتین کو باعزت اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جائے۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے