03 June 2019 - 15:30
News ID: 440522
فونت
لیاقت بلوچ :
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بانی اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اتحاد اور مسلمانوں کو قریب لانے کی باتیں کیں لہذا دنیا کے مسلمان ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی معاشرے کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچنے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امت کی وحدت اور یگانیت کے لئے بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے افکار کی پیروی کرے.

انہوں نے عالم اسلام اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ امت کے درمیان اتحاد کو یقینی بنانے کے لئے امام خمینی کی تعلیمات سے غافل نہ ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان بانی عظیم اسلامی انقلاب کی رہنمائی سے استفادہ کرتے ہوئے اتحاد امت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ تفرقہ اور افراتفری کی اجازت نہ دے دوسری صورت میں عالمی سامراج اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ امام خمینی (رح) کی قیادت، ان کی مدرابہ سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بانی اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اتحاد اور مسلمانوں کو قریب لانے کی باتیں کیں لہذا دنیا کے مسلمان ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلامی معاشرے کو مشکلات سے نجات دلائیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬