08 June 2019 - 13:12
News ID: 440552
فونت
امریکی حکومت نے اپنے ایک اور دشمنانہ اقدام میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اور اس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں ایران کی پیٹرو کیمیکل صنعت اوراس سے وابستہ تجارتی کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے اس قسم کی پابندیاں عائد کرنے کی وجہ خاتم الانبیاء کمپنی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیاء ادارہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اقتصادی طور بازو ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیو منوچین نے دعوی کیا ہے کہ اس قسم کی پابندیاں عائد کر کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی پیٹرو کیمیکل سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں کو روکا جا سکتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے ایران کے خلاف پابندیوں اور فوجی وارننگ دے کر دباؤ بڑھایا ۔ دوسری طرف ایران کے حکام نے زور دیا ہے کہ ایران، امریکی دھمکیوں یا پابندیوں کے دباؤ میں آ کر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬