09 June 2019 - 12:19
News ID: 440559
فونت
محسن رضائی :
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری نے کہا کہ ایرانی قوم امریکہ کا مقابلہ کرنے اور اس کی منہ زور اور تسلط پسندانہ پالیسی کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کامظاہرہ کرنے پر مجبور ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کیر پورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری اور سپاہ کے سابق سربراہ جناب محسن رضائی نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایران کی دفاعی صلاحیت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ امریکہ کی معمولی خطا اور غلطی کی وجہ سے پورے خطے میں آگ لگ جائےگی ۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ ہے جو ایرانی قوم کے ساتھ عداوت اور خصومت جاری رکھے ہوئے ہے، امریکہ ہے جوایرانی قوم کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔ شاہ ایران کا دور ایران کا سیاہ ترین دور تھا۔ ایرانی قوم امریکہ کا مقابلہ کرنے اور اس کی منہ زور اور تسلط پسندانہ پالیسی کے مقابلے میں استقامت اور پائداری کامظاہرہ کرنے پر مجبور ہے۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکہ کی معمولی خطا کی بنا پر پورے خطے میں آگ شعلہ ور ہوجائے گی اور خطے میں امریکہ کے تمام مفادات تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایرانی قوم امریکہ کی دشمنی اور عداوت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی ، کیونکہ امریکہ کی ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر اب تک جاری ہے۔ ایران کے اندر امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ایرانی قوم کبھی بھی بھول نہیں سکتی۔

امریکہ اس سے قبل ایرانی قوم کے خلاف جنگ، قتل و غارت اور دہشت گردی کا ہر حربہ استعمال کرچکا ہے اور اسے ہر میدان میں شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مستقبل میں بھی امریکہ کو شکست ہی نصیب ہوگی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬