‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2019 - 14:43
News ID: 440747
فونت
سری لنکا کے حکام نے سعودی حمایت کے زیر سایہ وہابیت طرز فکر روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رویٹرز کے مطابق بعض سیاست دانوں اور بودھسٹ راہبوں کی شکایات کے بعد کہ ملک میں سعودی حمایت سے وہابیت کی تبلیغ کی جارہی ہے اعلی حکام نے اس سلسلے کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا میں کلیساوں پر حملوں کے بعد پولیس نے بعض وہابی ملاوں کو گرفتار کیا تھا اور سعودی فنڈ سے چلنے والا ایک مدرسہ بھی بند کیا جاچکا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ اسلامی مراکز اور سعودی حمایت سے چلنے والے مدرسون کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سری لنکا کابینہ میں شامل مسلمان وزیر «کبیر هاشم» کا کہنا ہے کہ وزارت ثقافت کو بیرونی فنڈز پر نظر رکھنے چاہیے۔

ایک اعلی افیسر نے رویٹرز سے گفتگو میں کہا کہ سعودی سفارت کاروں نے شکایت کی ہے کہ سری لنکن صدر نے ملاقات میں ان پر اعتراضات کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا حملوں کی ذمہ داری تکفیری گروپ داعش نے قبول کی تھی جو وہابی سلفی طرز فکر سے تعلق رکھتا ہے۔

اکیس اپریل کو سری لنکا کے کلیساوں اور ہوٹلوں پر حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگیے تھے۔/۹۸۹/ ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬