‫‫کیٹیگری‬ :
24 July 2019 - 18:41
News ID: 440887
فونت
آیت الله یعقوبی:
مرجع تقلید عراق نے شیعہ جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن جوان، دین و توحید اور مظلومیت اہل بیت علیھم السلام سے معاشرہ کو آشنا کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے دینی پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور اسلام کی بقا میں ان پروگراموں کا کردار اہم جانا ۔

آیت الله یعقوبی نے شعرائے اہل بیت علیھم السلام کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے خداوند متعال سے مدحت اہل بیت علیھم السلام کی انہیں ملنی والی توفیق پر شکر ادا کیا ۔

اس مرجع تقلید نے بیان کیا کہ شعراء اپنے قصائد اور اشعار کے ذریعہ سے ماضی کی شخصیتوں اور شعراء کہ جنہوں نے مجالس امام حسین علیہ السلام اور نوحہ جات و قصائد میں اہم کردار ادا کیا ہے راستہ جاری و ساری رکھیں ۔

آیت الله یعقوبی نے مومن جوانوں کو دینی مناسبتوں کا احترام اور سیره اهل بیت علیھم السلام سے آشنائی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے درخواست کی کہ دین و توحید الھی کی بلندی نیز مظلومیت اہل بیت علیھم السلام کو لوگوں کے سامنے پیش کریں اور انہیں اس سے آشنا فرمائیں ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬