24 July 2019 - 13:10
News ID: 440882
فونت
سونیا گاندھی :
ہندوستان میں یو پی اے کی لیڈر سونیا گاندھی نے حق اطلاعات ترمیمی بل پر سخت تنقید کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ بھارتیہ حنتا پارٹی کی حکوت پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت سے ناجائز فائدہ اٹھا کر عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کرنا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے دو ہزار پانچ میں حق اطلاعات قانون پاس کر کے انفارمیشن کمیشن کو خودمختار بنایا تھا لیکن بی جے پی کی حکومت اس کے اختیارات کم کرنا چاہتی ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ قانون حق اطلاعات مشاورت کے بعد منظور کیا گیا تھا۔ سونیا گاندھی کا کہنا تھا کہ اس قانون سے ہر سطح پر انتظامیہ کی جواب دہی میں شفافیت کے نئے کلچر کو فروغ ملا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد لوگ قانون حق اطلاعات استعمال کر چکے ہیں اور اس سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت ترمیمی بل کے ذریعے ملک کے عوام کو حق اطلاعات سے محروم کر کے من مانی کرنا چاہتی ہے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬