04 August 2019 - 17:55
News ID: 440970
فونت
ایران کے سیکورٹی اداروں نے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور غیر ملکی بحری جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ میں ملوث بحری جہاز کو سات ہزار لیٹر پیٹرول کے ساتھ جزیرہ فارسی کے قریب پکڑ لیا گیا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ تحویل میں لئے جانے والے غیر ملکی بحری جہاز کو قانونی چارہ جوئی کی غرض سے بوشہر کی بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے گشتی دستے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد ملکی مفادات اور عالمی جہاز رانی کے تحفظ کا مشن پوری تندھی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹوں نے انیس جولائی کو جہازارانی کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو بھی آبنائے ہرمز میں روک لیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬