رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ حجت الاسلام عزت زمانی نے رسا نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس قم میں تشریف لائے اور اس حوزوی میڈیہ کی کارکردگی کا نزدیک سے جائزہ لیا ۔
دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ نے رسا نیوز ایجنسی کے مختلف فیکیلٹی و بخش میں پہوچے اور رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹروں اور ہر بخش کے ذمہ داروں سے ملاقات و گفتگو کی اور اس ادارہ کی طرف سے انجام دی گئی فعالیت کو قابل اطمینان و مفید جانا ہے ۔
دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ نے اسی طرح رسا نیوز ایجنسی اور فقہ حکومتی سایت کے تحریری بخش میں بھی جا کر اس حوزوی میڈیہ کے داخلی و بیروں ملک کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فعالیت کی تمجید کی ۔
اسی طرح اس ملاقات میں رسا نیوز ایجنسی کے بعض ایڈیٹروں نے اس نیوز ایجنسی کی فعالیت و کارکردگی کی رپورٹ ان کی خدمت میں پیش کی ۔
حجت الاسلام عزت زمانی نے اس ادارہ کا نزدیک سے جایزہ لینے کے بعد رسا نیوز ایجنسی کے سربراہ حجت الاسلام محققی اور چیف ایڈیٹر اور دوسرے تمام بخش کے ایڈیٹروں کے ساتھ کانفرنس حال میں ملاقات و گفگو کی ۔
دفتر تبلیغات اسلامی قم کے سربراہ نے خبر کے سخت و با اہمیت کام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رپورٹروں اور رسا نیوز ایجنسی ادارہ کی حوزہ اخبار کی اشاعت پر قدردانی کی ۔
اسی طرح انہوں نے تبلیغات اسلامی قم ادارہ کو رسا نیوز ایجنسی ادارے کے ساتھ جو مراجع کرام و علماء کی طرف سے قابل تائید و مطمئن میڈیہ ہے تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے اس حوزوی میڈیہ کی انقلابی فعالیت کی قدردانی کی اور حوزوی میڈیہ کو تخصصی داخلی موضوعات پر خاص توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس میدان میں انقلابی فعالیت کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور اس وقت ایسے امور پر با قاعدہ طور سے کام کی ضرورت کو اہم جانا ہے ۔