رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خادمین اور تعلیمی اور تربیتی شعبے کے ذمہ داروں نے مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ملاقات کی اور گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے بیان کیا: ہر عمل یا عبادت کا انسان کی شخصیت اور اس کے کردار پر اثر ہونا چاہئے ، اس کے علاوہ اس عمل اور عبادت کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور ایسے اعمال ناقابل قبول ہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کو سچے اسلام کا حقیقی دعوت دینا والا ہونا چاہئے کہا: عبادت اور نیک اعمال کا نتیجہ اخلاقیات میں بہتری ، تقوا اور رضائے الھی کا حصول ہونا چاہئے ، اس عبادت کے اثار انسان کے کردار اور اس کی رفتاری و گفتار میں جلوہ گر ہونے چاہئے ۔
اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: ہر مومن انسان روزانہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کا تدارک اور اس کی اصلاح کرسکے نیز خدا کی رضا کے حصول میں کوشاں رہے۔/۹۸۸/ ن