‫‫کیٹیگری‬ :
19 August 2019 - 12:45
News ID: 441093
فونت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کی صورتحال کے بارے میں منعقد ہوا جس میں سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ھندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی ایکس پریس نیوز سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کشمیر کی صورتحال کے بارے میں منعقد ہوا جس میں سکیورٹی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ھندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا اور امن مبصرین نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندوبین نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے کشمیر میں ھندوستانی اقدامات کے بعد کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ کشمیر کا مسئلہ ھندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات چین کے مندوب کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی اور تمام ارکان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ھندوستان نے یک طرفہ طورپر کشمیر کی حیثیت تبدیل کی۔

لداخ سے متعلق ھندوستان اقدام سے چین کو تشویش ہے، ھندوستان اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 دہائیوں میں پہلی بارکشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے۔ اس سے قبل سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر آخری بار 1971ء میں زیر بحث آیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬