رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین آیت الله سید یاسین موسوی نے بیان کیا: عراق میں عید غدیر کے حق کو امام علی(ع) سے بیعت کے ذریعہ بہتر طریقہ سے ادا کیا جائے ۔
آیت الله سید یاسین موسوی نے مزید کہا: عراقی حکمراں غدیر کے دن سرکاری چھٹی کا اعلان کریں ، غدیر ایسا دن ہے جس دن پر مسلمان دینی اور تاریخی حوالے سے متفق ہیں ۔
بغداد کے امام جمعہ نے یاد دہانی کی: روز غدیر، بعض طاقتوں کی قبائل پرستی کے خاتمہ کا دن ہے ، کچھ لوک اسے ویرانگر امریکی پروجیکٹ کا نام بھی دیتے ہیں ۔
سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین مزید کہا: عراقی مرجعیت گذشتہ ۱۶ سالوں سے اس ملک کے تمام مسلمانوں کے ساتھ پدرانہ برتاو کرتی آئی ہے ، جیسا کہ ملک کے بعضی سیاسی اور دینی میں مسائل اس کی مداخلت ملت عراق کے حق میں بہتر نہیں ہے ۔
آیت الله سید یاسین موسوی نے واضح طور کہا: اگر عراق کی دینی مرجعیت کا فیصلہ نہ ہوتا تو فتنے کے دور میں عراق عظیم تباہی سے روبرو ہوتا ۔/۹۸۸/ ن