رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا امامبارگاه بوستان زهراء فیصل آباد عظيم الشان تحفظ و فروغ عزاداري كانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عزاداری پر کسی بھی طرح کا قدغن برداشت نہی ہے۔
عوام سے خطاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا یہ پروگرام کسی کے خلاف نہیں ہے ہم پاکستان میں کسی کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ اس کے مقابلے پر آئیں ہم اپنی جدوجہد کو عوام انداز میں حکمت کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی تشیع کے خلاف جتنی سازشیں ہوئیں ہم نے حکمت سے ان کو ناکام کیا اب بھی ناکام کرینگے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کرائے کے لوگوں نے کام کیا ہم نے حکمت سے ناکام کیا اب ان کا نام ونشان مٹ چکا اوت شیع سرفراز و سربلند ہے انہوں نے کہا میں پیغام دیتا ہوں کہ محرم الحرام میں کسی مجلس پر پابندی قابل قبول نہیں ہوگی یہ ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے ۔