رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے حرم امام حسین (علیه السلام) میں تقریر کرتے ہوئے کہا: عاشوراء کو جیسا کہ امام حسین (علیه السلام) نے ارادہ کیا تھا اور امت کی اصلاح کے لئے استفادہ کیا تھا، دیکھا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا: ہم ماہ محرم الحرام سے نزدیک ہیں ، یہ ایام تاریخ میں رونما ہونے والے عظیم سانحہ کی یاد ہے ، ان دنوں مقدس بدن ، عدل و انصاف ، آزادی ، کرامت ، تحفظ دین ، فطرت و ایمان اور انسانی بنیادوں کے حفاظت میں قربان ہوا ۔
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے کہا: گناہوں کی کثرت اور ہوائے نفس ، انسان کو آہستہ آہستہ دین ، دینی اقداروں اور حضرت امام حسین علیہ السلام سے دوری کا سبب ہے ، سید الشهدا حضرت امام حسین (علیه السلام) کے تمسک کے ذریعہ تحریک حسینی کی اثرات کو اپنے نفس محسوس کرسکتے ہیں نیز ائمہ طاھرین(علیهم السلام) کے مورد انتظار اپنی حیات میں تبدیلیاں رونما کرسکتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن