رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله بشیر نجفی کے نمائندہ حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے حرم امام حسین علیہ عراق کی جانب سے ایک ھزار حفاظ قران کریم کی تربیت کئے جانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا: یہ عمل عراقی معاشرے میں قرانی ثقافت کی توسیع کا سبب ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں حفاظ قران کریم کی تربیت اور اس راہ میں حرکت ہمارے لئے ضروری ہے کیوں کہ یہ عمل معاشرہ کی دینی اور اخلاقی حقائق پر اثر انداز ہے ۔
حضرت آیت الله نجفی کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا کہ حفاظ قران کریم کی تربیت در حقیقت اسلام محمدی (صلی الله علیه و آله و سلم) کی خدمت ہے ۔
حجت الاسلام نجفی نے قران کریم کو الھی منشور اور انسان کی فردی و سماجی حیات کا ضامن جانا اور کہا کہ ہمیں قران کریم کو صحیح طریقہ سے اور اہل بیت اطھار (علیهم السلام) کے مطابق سمجھنا چاہئے کیوں کہ وہ بہتر قران کے احکامات و اسرار سے اگاہ ہیں ۔/۹۸۸/ ن