رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے سبھی قانونی عدالتی عہدیداروں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہ دیں۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے ایران کی اعلی عدالتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ کشمیری عوام نے نئی دہلی کے اس فیصلے کو اپنے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امام خامنہ اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔/
منبع: تسنیم نیوز www.tasnimnews.com/ur/news/2019/09/03/2089836