‫‫کیٹیگری‬ :
04 September 2019 - 13:14
News ID: 441217
فونت
آیت اللہ رئیسی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کے بارے میں کوئی بھی درد مند انسان غافل نہیں رہ سکتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے سبھی قانونی عدالتی عہدیداروں سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہ دیں۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے ایران کی اعلی عدالتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان اوربھارت کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان نے گذشتہ پانچ اگست کو جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ کشمیری عوام نے نئی دہلی کے اس فیصلے کو اپنے خلاف اعلان جنگ قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امام خامنہ اور ایرانی صدر حسن روحانی بھی کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔/

منبع: تسنیم نیوز www.tasnimnews.com/ur/news/2019/09/03/2089836

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬