04 September 2019 - 13:02
News ID: 441215
فونت
پاکستان:
اکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کی انتظامیہ نے کوئٹہ کو بڑی تخریب کاری سے بچا لیا، دہشتگرد محرم الحرام میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کےمشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک جب کہ کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کو روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں اور ماضی میں کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر کئی دہشتگردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں کئی عزادار شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔/ ۹۸۸ /ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬