رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آٹھویں شب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور تینوں قوا کے سربراہان کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
اس مجلس میں حجت الاسلام والمسلمین عالی تقریر کرتے ہوئے پوری تاریخ میں جوانوں کو حق و باطل کے قیام میں پیش قدم جانا ہے یہاں تک کہ قیام امام حسین علیہ السلام میں بھی جوانوں کے کردار کو قابل رشک جانتے ہوئے انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس اور ثقافتی و علمی اور مختلف جہادی میدان میں جوانوں کی فعالیت میں پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : قائد انقلاب اسلامی نے انقلاب کا دوسرا مرحلہ بیانیہ میں خوانوں کو اپنا خاص مخاطب قرار دیا ہے اور انقلاب اسلامی کی ترقی کے لئے متعہد شجاع و خلاق جوانوں کی ضرورت جانا ہے ۔
مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں حجت الاسلام والمسلمین عالی نے حضرت علی اکبر کی سیرت بیان کی ۔
حجت الاسلام عالی نے اس زمانہ میں جہاں دشمنوں کی طرف سے ثقافتی حملہ ہو رہے ہیں اس سے مقابلہ کے لئے جوانوں کو سیره حضرت علی اکبر علیهالسلام پر عمل کرنے کی تاکید کی اور جوان کو معاشرے کا اہم عنصر قراردیتے ہوئے کہا : جوان کا دفاعی ، علمی اور ثقافتی محاذ پر اہم کردار ہوتا ہے اور اسلامی جوانوں کے لئے حضرت علی اکبر کا کردار مشعل راہ ہے۔ اور ولایت کی پیروی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔
اس مجلس میں اسی طرح ایران کے مشہور نوحہ خواں جناب واضحی اور سحشور نےنوحہ خوانی کی۔