‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2019 - 19:04
News ID: 441370
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ملک کی تمام مشکلات کی بنیاد حکومتی عہدے پر نالائق افراد کی موجودگی بتایا اور کہا: بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو حکومتی عہدے سے سوء استفادہ کر رہے ہیں کہ جو عظیم مصیبت ہے ۔

 

رسا نیوز ایجنسی کی سیاسی سرویس کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اج ظھر سے پہلے صوبہ قم کے چیف جسٹس حجت الاسلام مظفری سے ملاقات میں یوم شهادت حضرت امام سجاد(ع) کی تعزیت پیش کی اور کہا: توقع ہے کہ عدلیہ اور ملک کے کورٹ معاشرہ میں عدالت کی ترویج اور حقائق کو جامعہ عمل پہنانے کا مرکز رہیں گے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے آیت الله رئیسی کو عدلیہ کے سربراہ کے عنوان سے منصوب کئے جانے کو ایک اہم اتفاق جانا اور کہا: ہم اس بات پر شاکر ہیں کہ جناب محترم رییسی صاحب ، عدلیہ کے سربراہ ہیں اور دور حاضر میں اپنے وظیفہ کو بخوبی انجام دینے میں کوشاں ہیں کہ میں خلوص دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

 انہوں نے بیان کیا: مرد کو مہر رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے فورا جیل میں ڈال دینے سے مرد کی عزت و ابرو زیر سوال جاتی ہے اور ایت کریمہ «الرجال قوامون علی النساء» بے سود ہوجاتی ہے کہا: میں ان کے اس فیصلہ کا شکر گزار ہوں کہ اب کوئی بھی فرد مہر کی رقم نہ دینے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ملک کی تمام مشکلات کی بنیاد حکومتی عہدے پر نالائق افراد کی موجودگی بتایا اور کہا: بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو حکومتی عہدے سے سوء استفادہ کر رہے ہیں کہ جو عظیم مصیبت ہے لہذا اس طرح کے افراد کا ہاتھ حکومت سے کاٹ دیا جائے تاکہ حق و حقیقت کے راہ پر گامزن ہوسکیں ۔/۹۸۸ / ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬