‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2019 - 13:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441741
فونت
علامہ عبدالخالق اسدی :
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ کشمیر میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ و بچے گھروں میں محصور ہیں، اناج اور ادویات کا قحط ہے، کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی اپنی سر زمین کیلئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں .

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے والوں کو مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی پامالی اور مظلوموں کی گرتی نعشیں نظر نہیں آتیں، کیونکہ ان کی آنکھوں پر مفادات کی پٹی بندھی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں گفتگو میں علامہ عبدالخالق اسدی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں مرد و خواتین، بزرگ و بچے گھروں میں محصور ہیں، اناج اور ادویات کا قحط ہے، کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینی اپنی سر زمین کیلئے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے موجودہ داعی ہی ان مظلوموں پر مظالم کی وجہ ہیں، کیونکہ ظلم ہوتا دیکھ کر بھی یہ خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام سے بڑا انسانی حقوق کا داعی کوئی نہیں اور آج انسانی حقوق کیلئے سب سے زیادہ چیخ و پکار کرنیوالے ہی اس کے ذمہ دار نظر آتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں