محمود شحات انور:
مصر کے معروف قاری محمود شحات انور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قران کریم کو اپنا سرمایہ اور شناخت بتایا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی مصری اخبار سے رپورٹ کے مطابق،مصر کے معروف قاری محمود شحات انور نے کہا کہ پوری زندگی بالخصوص مصر میں قرآن میرا سرمایہ اور شناخت ہے۔
مصری قاری کا کہنا تھا: مصری عوام قراء کی قدر کرتے ہیں اور یہاں انکو اہم مقام دیا جاتا ہے۔
شحات محمد انور کے فرزند نے خود کو مصر اور قرآن کا دنیا میں سفیر قرار دیتے ہوئے کہا: میرے والد بھی میری شناخت ہیں اور میں نے تمام اخلاق ان سے سیکھا ہے۔
محمود شحات انور نے پراثر آواز اور تلاوت کی وجہ سے اعزازی ڈاکٹریٹ کا اعزاز امریکی نیویارک اکیڈمی سے حاصل کیا اور انکی ویڈیو کو ۷۵ ملین بار یوٹیوب پر دیکھا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ سے تین، برطانیہ سے تین اور امریکہ سے ایک شخص انکی تلاوت سن کر اسلام قبول کرچکے ہیں اور گذشتہ سال یوکراین کے دس افراد انکے سامنے مشرف بہ اسلام ہوچکے ہیں۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے