‫‫کیٹیگری‬ :
13 December 2019 - 22:57
News ID: 441752
فونت
ثروت اعجاز قادری:
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ھندوستان کے موجودہ حکمرانوں پر انسانی حقوق کی پائمالی، مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اقوام متحدہ انہیں انسانیت کا دشمن اور دہشتگرد قرار دے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہندوتوا کی بالادستی کا ایجنڈا ھندوستان کو تباہ کر دے گا، مودی سرکار کا شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی مسلم دشمنی پر مبنی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کے اقلیت دشمن قانون کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ۔

انہوں نے کہا: کشمیر میں نسل کشی آر ایس ایس کا دہشتگردانہ اور جنونی نظریہ ہے، مسلم نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموش انتہائی تشویشناک ہے، کشمیر میں مسلم نسل کشی کے بھیانک نتائج ہوں گے، خطے میں کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ثروت اعجاز قادری نے ھندوستان کا متنازعہ شہری بل کی شدید مذمت اور شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا: دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ ھندوستان میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں،ھندوستان کے موجودہ حکمراںوں پر انسانی حقوق کی پائمالی، مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں کا قتل عام کرنے پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، اقوام متحدہ بی جے پی کے لیڈرس کو انسانیت کا دشمن قرار دیکر دہشتگرد قرار دے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، حکومتِ پاکستان نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کا اعلان کیا، تو پاکستان سنی تحریک صف اول میں کھڑی ہوگی۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬