‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2019 - 01:07
News ID: 441753
فونت
شھر بنارس کے عارضی امام جمعہ:
حجت الاسلام والمسلمین سید امین حیدر حسینی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں نمازگزاروں کو تقوائے الھی اور عمل صالح کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد دارانگر یوپی ھندوستان میں اس ھفتہ نماز جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید امین حیدر حسینی(آل جواد العلماء) کی امامت میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے خطبہ جمعہ میں یہ کہتے ہوئے کہ یقینا تقوی ایک ایسا تحفہ ہے جس کے ذریعے صاحبان ایمان الله سے تقرب حاصل کرتے ہیں اور کامیابیوں کا زینہ طے کرتے ہوئے اس کے مخلص بندے بن جاتے ہیں بیان کیا: تقوی جیسی نعمت سے گریز کرنا صاحبان عقل و فہم کا کام نہیں ہے، بلکہ ہر صاحبِ عقل و فہم اسے اپنانے کی کوشش کرے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: الله کی عبادت انسان کو گناہوں سے محفوظ اور شیطان کے چنگل سے دلاتی ہے ۔

مدرسہ ایمانیہ کے برجستہ استاد نے قران کریم اور روایات کے آینہ میں صدقہ کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: انسان، صدقہ کے ذریعے بلاؤں سے محفوظ رہتا ہے، رسول اسلام (ص) اور ائمہ طاھرین(ع) نے اس عمل حسنہ کی بہت تاکید کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: صدقہ، االلہ کی راہ میں فقط پیسوں کا دے دینا ہی نہیں ہے بلکہ ہر مختلف زاویہ سے اللہ کے بندوں کی حاجتوں کا پورا کرنا صدقہ کہلاتا ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ جو عمل صالح انجام دے گا ہم اسے حیات طیبہ (یعنی پاک و پاکیزہ زندگی) عطا کریں گے کہا: تلاوت قرآن کریم سے انسانوں کے دل نورانی ہوتے ہیں اور اس کے مضامین پر غور و فکر کرنے سے انسان کی نگاہ میں پروردگار کی عظمت اور معرفت میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر انسان کا فریضہ ہے کہ وہ فائدے والی چیزوں کی طرف قدم بڑھائے اور نقصان والی چیزوں سے خود کو دور رکھے کہا: رسول اکرم حضرت محمد مصطفی(ص) کا ارشاد ہے کہ پروردگار نہ انسان کی شکل و صورت کو دیکھتا ہے اور نہ اس کا مال و دولت بلکہ اس کے قلوب اور اعمال کو دیکھتا ہے، یعنی سزا و جزا کا تعلق کسی کی شکل و صورت سے نہیں بلکہ اس کی نیت اور حسن عمل سے ہے۔

مدرسہ ایمانیہ کے برجستہ استاد نے یہ کہتے ہوئے کہ خداوند متعال بڑا کریم ہے کہ اگر کسی شخص نے نیک عمل کا ارادہ کرلیا چاہے اسے پایہ تکمیل تک بھی نہ پہنچا سکے پھر بھی اسکا اجرعطا کرتا ہے تاکید کی: اس کے برخلاف، خدا نخواستہ اگر کسی نے برے عمل کی نیت کرلی تو جب تک وہ اس کام کو انجام نہ دے دے، تب تک اسے سزا نہیں دیتا حتی عمل کی انجام دہی کے بعد بھی بندے توبہ مہلت دیتا ہے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬