14 December 2019 - 21:22
News ID: 441756
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے طلاب سے ملاقات میں کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آئیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ «نور الحکمة» کے طلاب نے مراجع تقلید عراق میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم سے نجف اشرف میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے طلاب کو تعلیم اور اخلاقی کمالات و فضائل حاصل کرنے کی نصیحت کی اور کہا: طلاب، لوگوں کے ساتھ تواضع کے ساتھ پیش آنے اور اخلاقی کمالات سے خود کو مزین کریں ۔

انہوں نے رضائے الھی میں طلاب کو ذاتی مفادات سے دور رکھنے کی تاکید کی اور کہا: ہر ایک طالب علم اپنے دینی وظائف کو بخوبی انجام دے اور اس راہ پر گامزن رہنے کے لئے خود کو اچھے اخلاق اور خلوص سے مزین کرے ۔

انہوں نے نجف اشرف میں دنیا کے مختلف ممالک کے طلاب کی موجودگی کو خوشی کا سبب جانا اور کہا کہ ہم خداوند متعال سے ان کی کامیابی و کامرانی کی دعا کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن

طلاب ذاتی مفادات کو خود سے دور رکھیں / لوگوں کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬