‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2019 - 21:21
News ID: 441764
فونت
اعجاز ہاشمی:
جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ۶ ریاستوں میں مسلسل احتجاج اور جلاو گھیراو سے واضح ہوگیا کہ مودی، خطے کیلئے ہٹلر سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا، متنازع قانون سازی کے ذریعے اقلیتوں کوعدم تحفظ کا شکار کیا جا رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے لاہور میں جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعصبانہ شہریت ایکٹ ھندوستان کی تباہی کا پروانہ ہے، چھ بھارتی ریاستوں میں مسلسل احتجاج اور جلاو گھیراو سے واضح ہوگیا کہ مودی، خطے کے لئے ہٹلر سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔

متنازع قانون سازی کے ذریعے اقلیتوں کوعدم تحفظ کا شکار کیا جا رہا ہے ،اس سے واضح ہوتا ہے کہ انشااللہ بھارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگا اور مزید کئی پاکستان بھارت سے بنیں گے، اقلیتی عوام بھارت کے مظالم کا شکار ہیں، خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کبھی بابری مسجد پر قبضہ کیا جاتا ہے تو کبھی گاو کشی کے نام پر مسلمانوں کا جینا حرام کر دیا جاتا ہے، حتیٰ کہ نچلی ذات کے ہندو بھی انتہا پسندوں کے مظالم کا شکار ہیں۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذہبی رواداری کا ثبوت دیا اور اقلیتوں کا تحفظ کیا، یہاں ہندو اور سکھ یاتری اپنی عبادت گاہوں میں آتے جاتے رہتے ہیں اور پاکستان کے اندر رہنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، مگر افسوس بھارت کے اندر اقلیتوں کیساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بھارت کا رویہ تنگ نظر اور متعصبانہ ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬