‫‫کیٹیگری‬ :
17 December 2019 - 09:12
News ID: 441770
فونت
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50 واں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونش
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50 واں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن کا انعقاد، 27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکزی بھٹ شاہ سندھ میں ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 50 واں سالانہ گولڈن جوبلی تنظیمی کنونشن، 27 سے 29 دسمبر تک ثقافتی مرکزی بھٹ شاہ سندھ میں "عاشقان مہدی و یوم رہبر انسانیت” کے عنوان سے منعقد ہوگا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق، عاشقان مہدی و یوم رہبر انسانیت کے عنوان سے ہونے والے کنونشن کا مقصد دنیا کو انتطار کی حقیقت و مفھوم سے اشنا کرانا ہے، پوری دنیا منجی بشریت کے انتظار میں ہے ، اور اس انتظار کو افضل عبادت کہا گیا ہے مگر انتظار کے کچھ لوازمات اور تقاضے ہیں جن میں سے ایک ، انسان کا سماجی ، باطنی اور روحانی طور پر خود کو آمادہ کرنا ہے۔

دفتر سے صادر کردہ بیانیہ میں تاکید کی گئی ہے: منتظر کو چاہئے کہ ہمیشہ اس دور کی ضروری خصوصیات اپنے اندر محفوظ رکھے، حضرت حجت(عج) کی حکومت کا زمانہ در حقیقت توحید ،عدل و انصاف ،حق و صداقت، اخلاص و بے لوث اور عبودیت خداوندی کا دور ہوگا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی دفتر المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں ذکر ہوا ہے: 50 واں سالانہ گولڈن جوبلی "عاشقان مہدی و یوم رہبر انسانیت ” کنونشن کا انعقاد 27 سے 29 دسمبر کو میں ہوگا۔

مرکزی صدر کی ہدایت پر کنونشن کی رابطہ مہم تیز کردی گئی ہے ، جس میں شب شہداء، ایجوکیشن کانفرنس، طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے اور معروف علماء کرام و دانشوار حضرات کے دروس اور نئے میر کاررواں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

کنونشن میں صوبہ بھر سے اے ایس او کے عہدیدار اور اراکین شرکت کریں گے جبکہ علمائے کرام، سابقین اور تنظیمی مبصرین بھی شریک ہوں گے۔ /۹۸۸/ن 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬