13 December 2019 - 22:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441749
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: ایرانی حکومت کی ناکام حکمت عملی اور مبہم پالیسیوں سے عوام میں سخت ناراضگی پیدا ہوئی ہے اور حکومت کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا: حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کرنا چاہئے تھا جبکہ حکومت نے ایک ہی دفعہ پیٹرول کی قیمت میں تین گنا اضافہ کرکے عوام کے اندرشدید ناراضگی پیدا کی ہے۔

انہوں نے ایرانی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی آپ سے حج واجب و عمرہ و کربلا اور مشہد کی زیارت کا خواہاں نہیں بلکہ اللہ تعالی آپ سے عوام کی خدمت چاہتا ہے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں حکومت ہے آپ حکمراں ہیں آپ کو اپنے عہدوں کے ذریعہ عوام کی بہتری اور سہولیات کے لئے اقدامات عمل میں لانے چاہیں، آپ کو یہ عہدے عوام کی مشکلات پیدا کرنے کے لئے نہیں دیئے گئے ہیں بلکہ مشکلات حل کرنے کے لئے دیئے گئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا: ایسے بھی حکام دیکھے گئے ہیں جو مستحب حج کرنے کے لئے جاتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داری پر عمل نہیں کرتے۔

انہوں نے صدر روحانی کے اس جملے " مجھے خبر نہیں تھی" کو قوم کے لئے بہت بڑا المیہ قراردیتے ہوئے کہا: بڑی عجیب اور حیرت انگيز بات ہے کہ صدر کو ایک بہت بڑے منصوبے کے بارے میں علم نہیں جس کے نتیجے میں درجنوں جانیں ضائع ہوگئیں اور ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ، خطیب جمعہ نے کہا کہ خدا کرے یہ جملہ جھوٹا ہو۔

خطیب جمعہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور عوام کی خدمت کرکے اللہ تعالی اور عوام کی رضا اور خوشنودی حاصل کرے، ورنہ کوتاہی کرنے والے حکام کو دنیا و آخرت میں شرمندگی ، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین