‫‫کیٹیگری‬ :
04 January 2020 - 16:50
News ID: 441873
فونت
علامہ راجہ ناصرعباس:
جلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے بغدادمیں امریکی حملے کے نتیجے میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بغدادمیں امریکی حملے کے نتیجے میں سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ عراق وشام میں انبیاءکرام، اہل بیت عصمت وطہارت ، اصحاب کرام اور مسلمانوں کی جان ومال عزت وآبرواور ناموس کی حفاظت کرنے والے دو عظیم مجاہدین اسلام کے سچے فرزند جنرل قاسم سلیمانی اور انجینئرابو مہدی المہندس کی فرعون زمان امریکا کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت پر پوری امت مسلمہ اپنے غم وغصے کا اظہار کرتی ہے اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے سے اس دور کے فرعون امریکا سے اپنے تعلقات اور وابستگیاں ختم کرکے امریکی سفارت خانوں کر فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزیدکہا کہ سب سے بڑےشیطان کے ہاتھوں ان عظیم فرزندان اسلام کی شہادت کا ہدف امت مسلمہ کے خلاف نئی جنگ کا آغاز ہے ۔پاکستان کی عظیم اسلامی ملت شہداء کے خانوادگان ، پوری دنیا کے مظلومین اور رہبر مظلومین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے اظہار تعزیت اور امریکا سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اس جانگزار سانحہ کے موقع پر وحدت مسلمین کے ذریعے امریکی اہداف کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں ، شہداءاپنا وعدہ پورا کرگئے شہداءکے ساتھی اللہ کا وعدہ پورا ہونے تک اپنا عہد پورا کرتے رہیں گے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬