رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر کی مختلف کمیٹیوں نے انقلاب اسلامی کی ۴۲ ویں سالگرہ کو پورے شان و شوکت کے ساتھ منایا ۔
اس پروگرام میں مقامی اور بین الاقوامی علمائے کرام کے ساتھ ساتھ مختلف طبقہ کی عوام نے شرکت کی ۔
پروگرام دو نشستوں میں منعقد ہوا ، پہلی نشست کی صدارت حجت الاسلام و المسلمین رستم نژاد نے کی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ اقا غلام رسول نوری نے دوسری نشست کی صدارت کے فرائض انجام دیئے ۔
حج الاسلام و المسلمین سید صادق حسین قمی ، جامعہ امام خمینی رہ کے مدیر شیخ صادق حسین لطفی ، شیخ بشیر احمد بٹ، حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پونچھ کے مدیر سید مختار حسین جعفری ، سید کرامت حسین ، سید محمد کوثر جعفری، شیخ محمد انصاری، مسجد امام رضا علیہ السلام بٹھنڈی کے امام جمعہ و جماعت سید زوار حسین جعفری ، شیخ محمد علی زمانی ، سید احمد رضوی ، سید باقر رضوی ، سید محمد موسوی، و دیگر مقامی شخصیتیں مھمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔