13 February 2020 - 19:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442111
فونت
سیدہ زہرا نقوی:
جلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔

دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پسندیده خبریں