19 February 2020 - 15:23
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442141
فونت
پاراچنار پاکستان کے نوجوانوں نے غریب لوگوں کیلئے مفت کھانے کا اہتمام کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار شہر میں غریب و نادار افراد کیلئے نوجوانوں نے انتہائی احسن اقدام اٹھاتے ہوئے دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے مفت کھانے کا بندوبست کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ہزارہ محلہ پاراچنار میں دسترخوان امام حسن علیہ السلام کے نام سے روزانہ مفت کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک مہیا کیا جائے ہوگا، جس میں غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں کو مفت کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔

اس دسترخوان کا اہتمام نوجوانان ہزارہ محلہ کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس میں تمام مخیر حضرات سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔ نوجوانوں کے اس احسن اقدام کو عوام نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین