18 February 2020 - 21:38
News ID: 442136
فونت
آیت الله یزدی:
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ الکشن میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور کہا : عوام انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کر کے دشمن کو نا امید اور اسلامی نظام کو مضبوط بنائیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت الله محمد یزدی نے پارلیہ مینٹ کا ہونے والا الکشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زمانہ کے حالات و صورت حال سے با خبر ہونا چاہیئے اور ملک کے اطراف کے حالات اور انقلاب اسلامی کی کامیابی پر توجہ کرنی چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس وقت ہم لوگ خاص حالات سے گذر رہے ہیں اور میدان میں سنجیدگی کے ساتھ موجود رہنے کی ضرورت ہے اور میں ایک عالم دین و ملک کے حالات سے با خبر ہونے والے شخص کی حیثیت سے لوگوں سے میری اپیل یہ ہے کہ ہر شخص جس عقیدہ و فکر و نظریہ کا ہو وہ الکشن میں ضرور حصہ لے ۔

آیت الله یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ لوگوں کو چاہیئے کہ بوتھ پر حاضر ہو کر ووٹ ڈالیں اور دشمن کو نا امید کریں بیان کیا : دشمن ہر روز انقلاب اسلامی و اسلام کے خلاف ایک سازش تیار کر کے اس کے تکمیل کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور حال ہی میں صدی معاملہ اسلامی قوم کے خلاف پیش کیا گیا ایک سازش ہے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : لوگوں کو چاہیئے کہ بوتھ پر حاضر ہو کر جس امید وار کو چاہیں ووٹ ڈالیں لیکن بہتر یہ ہے کہ ان میں سے جو سب سے بہتر ہے اس کو انتخاب کریں ؛ پولینگ بوتھ پر حاضر ہو کر ووٹ ڈالنا ملک کی حاکمیت کی حمایت و تائید ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬