19 February 2020 - 20:48
News ID: 442143
فونت
لکھنو ھندوستان:
خادمان ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں شھید جنرل قاسم سلیمانی، شھید ابومھدی المھندس اور شھداے با صفا کی مجلس چہلم منعقد ہوئی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خادمان ادارہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں شھید جنرل قاسم سلیمانی، شھید ابومھدی المھندس اور شھداے با صفا کی مجلس چہلم منعقد ہوئی۔

مجلس کا آغازقاری علی محمد محمدی صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، بعدہ شعراے اہلبیت جناب نثار حسین، جناب علی محمد بکنالوی، جناب ظفرعباس اور جناب علی محمد معروفی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور مجلس کو سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے خطاب فرمایا۔

مولانا نے شھداے با صفا خصوصا شھید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت اور کارنامے کو ذکر کرتے ہوئے شھید کے ایمان، عمل صالح، خلوص، للہیت، اطاعت، بندگی، عبادت، انکساری، شجاعت ، تدبر، بصیرت، مظلوموں کی حمایت اور انکی مدد کو بیان کرتے ہوے اسے نسل حاضر و آیندہ کے لئے مشعل راہ بتایا، سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا شھید جنرل قاسم سلیمانی نے نہ صرف ایران کے مسلمان مظلوموں کی مدد کی بلکہ غیر ایرانی اور غیر مسلم مظلوموں کی بھی مدد کی ،آخر میں حضرت عباس علیہ السلا م کے مصائب بیان کئے۔

مجلس میں طلاب، اساتذہ اور خادمان تنظیم المکاتب کے علاوہ مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬