رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے عالمی برداری سے ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کرانے کا جو مطالبہ کیا ہے وہ در اصل پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے۔
شیخ رشید نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی پابندیوں نے ایران میں کورونا کے خلاف مہم کو دشوار بنا دیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ امریکی پابندیوں نے کورونا کے خلاف بر سر پیکار ایرانی عوام کی مشکلات میں دو چنداں اضافہ کیا ہے۔
دوسری جانب ایک ہندوستانی تجزیہ نگار پی آر دیپک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے دوچار ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیاں بے رحمانہ اور غیر انسانی ہیں۔/۹۸۸/ن