25 March 2020 - 00:09
News ID: 442368
فونت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے طبی وسائل بنانے والے عالمی بازار کو دیوانہ قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں کہ جب امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے طبی وسائل بنانے والے عالمی بازار کو دیوانہ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ چہرے کا ماسک اور وینٹی لیٹر بنانے والے عالمی بازار پاگل ہوگئے ہیں، ہم اپنی ریاستوں کو وسائل کی فراہمی میں مدد کر رہے ہیں لیکن یہ آسان کام نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ صرف 400 وینٹی لیٹر نیویارک شہر کے لئے مخصوص کیا، نیویارک شہر کے 4 اسپتالوں میں کام کا آغاز، اس طرح کے لاکھوں کام ہونے والے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 194 ممالک میں پھیل چکا ہے اور امریکا کی 50 ریاستوں میں 44 ہزار افراد اس خطرناک وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ تقریبا 600 افراد اس بیماری کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکا میں سب سے زیادہ نیویارک، واشنگٹن اور کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کے مریض ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا اور اس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے نیویارک میں بتائی جا رہی ہے۔

نیویارک میں اب تک 153 افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 16 ہزار 920 افراد اس میں مبتلا ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬