‫‫کیٹیگری‬ :
30 March 2020 - 17:05
News ID: 442405
فونت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں قوم کی کورونا اسکریننگ کو اہم اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اتوار کو ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم میں اسکریننگ کا کام بہت اہم اور قابل تعریف ہے ۔

آپ نے اپنے اس خط میں ملک کی وزارت صحت اور طبی شعبے کے کارکنوں کی لگن اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کی خدمات سے استفادہ اس وبائی بحران سے ملک کو نجات دلانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے خلاف مہم اور کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

آپ نے اسی کے ساتھ خداوند عالم سے کورونا وائرس کے خلاف مہم میں مصروف سبھی لوگوں کی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا بھی کی ہے۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬