ایران کے مشہور عالم دین و استاد اخلاق :
آیتالله تحریری نے اس یبان کے ساتھ کہ غصہ و غضب انسان کو قرب الہی کے حصول سے روکتا ہے کہا : غضب حکیم قلب کو تباہ کر دیتا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ مروی کے سربراہ آیت الله محمد باقر تحریری نے گذشتہ سب اپنے در اخلاق میں بیان کیا : انسانی نفس میں جو ایک حالت ظاہر و پیدا ہوتی ہے اور وہ انسان اس کی وجہ سے دفاعی حالت میں چلا جاتا ہے وہ صفت غصہ و غضب ہے ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ غصہ و غضب کی حالت ایک لحاظ سے مفید ہے تو دوسرے لحاظ سے نقصان دہ ہے بیان کیا : مثال کے طور پر انسان کسی ایسے شخص کے ساتھ جس نے اس کے مقام و منزلت کا خیال نہ رکھا اور جو اس کی ذمہ داری تھی اس پر صحیح عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے اس کا مقام و منزلت داغدار ہو گیا جس کی وجہ سے وہ شخص سامنے والے کو سمجھانے کے بجائے غصہ و غضب کرے تو یہ عمل مذموم ہے ۔ جو انسان کی بے صبری و عدم تحمل کی نشانی ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے