رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے نامور اور معروف علمائے کرام اور صادقین فاونڈیشن کی کوششوں سے ماہ رمضان المبارک میں جوانوں کیلئے آن لائن دینی کلاسیں منعقد ہورہی ہیں ۔
یہ کلاسیں پہلی رمضان المبارک سے شروع اور ۲۷ رمضان المبارک تک جاری رہیں گی ۔ ان کلاسیوں میں تفسیر قرآن کریم، عقائد اور احکام کے دروس منعقد ہوں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین اقبال حیدر حیدری، ہندوستان کے وقت سے 10:30 بجے شب میں عقائد کے موضوع پر اصول دین کی گفتگو کریں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین ظھور مھدی مولائی، ہندوستان کے وقت سے 10:55 بجے شب میں تفسیر قرآن کریم میں مختصر سوروں کی تفسیر کریں گے ۔
حجت الاسلام و المسلمین سید شبیہ حیدر حسینی ہندوستان کے وقت سے 11:20 بجے شب میں روزہ کے منتخب احکام و احادیث اخلاقی کی تشریح کریں گے ۔
خواہشمند حضرات نیچے دیئے گئے فیس بک ایڈریس پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں:
https://www.facebook.com/Sadeqeen-Foundation-100673004958281/?modal=admin_todo_tour
قابل ذکر ہے کہ ضروری رابطہ کیلئے اپنا اور اپنے شهر کا نام اس نمبر پر 00989354425145 ارسال کریں ۔/۹۸۸/ن